Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض صہیونی حکام کا الحاجہ فاطمہ سالم کا مکان مسمار کرنے کا فیصلہ

پیر کے روز قابض صہیونی بلدیہ کے عملے نے یروشلم میں الشیخ جراح محلے میں واقع الحاجہ فاطمہ سالم کا مکان مسماری کا فیصلہ کیا ہے۔

قابض فورسز نے میونسپلٹی کے عملے کے ہمراہ الشیخ جراح محلے میں احاجہ فاطمہ سالم اور ان کے بچوں کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کے گھر کی مسماری کا فیصلہ جاری کیا ہے۔ یہ مکان صرف ایک کمرے اور اس کی سہولیات پر مشتمل تھا۔

بے دخلی کے خطرے سے حاجہ فاطمہ سالم اور ان کے بچوں کے گھروں کو دائیں بازو کے یہودی آبادکاروں سے خطرہ لاحق تھا۔ یہودی آباد کارں کا جعلی دعویٰ ہے کہ  فاطمہ سالم کے مکان کے نیچے زمین 1948 سے پہلے یہودیوں کی جائیداد تھی۔ یہ خاندان کئی سالوں سے عدالتوں میں اپنی املاک کو قبضے سے بچانے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔ .

ایک سال پہلے آباد کاروں نے حاجہ سالم کی زمین کا پلاٹ خاندان کے گھروں کے سامنے ضبط کر لیا اس کے اندر داخلی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر کے لیے ایک دفتر قائم کیا گیا، جب وہ کنیسٹ کے رکن تھے۔ آج تک اس جگہ پر بن گویر کا دفتر موجود ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan