قابض اسرائیلی حکام نے جیل میں قید فلسطینی رہ نما اور معتز الخواجہ شہید کے والد الشیخ صلاح خواجہ کو جیل سے رہا کردیا ہے تاہم ان کے ایک بیٹے محمد الخواجہ کی قید میں مزید توسیع کی گئی ہے۔
قابض حکام کا فیصلہ عوفر ملٹری جیل میں فلسطینی رہ نما خواجہ اور ان کے بیٹے محمد کے مقدمے کی سماعت کے بعد آیا۔
گذشتہ جمعے کو قابض فوج نے رہ نما الخواجہ اور ان کے بیٹے محمد کو گرفتار کر لیا تھا اور اجتماعی سزا کےطور پران کے مکان کی مسماری کے لیے اس کی پیمائش کی گئی تھی۔
قابض فوج نے الشیخ صلاح الخواجہ اور ان کے بیٹے محمد کو اس وقت گرفتار کیا جب ان کے ایک بیٹے معتزکو جمعرات کو اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ قابض فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ تل ابیب میں ہونے والی اس مزاحمتی کارروائی میں پانچ یہودی آباد کار زخمی ہوگئے تھے