Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

نیتن یاہو نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیوں منسوخ کیا ؟

عبرانی نیوز ویب سائٹ “واللا” کی طرف سے شایع کردہ ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کا دورہ امارات منسوخ کردیا ہے۔اس دورے کا اعلان رواں سال جنوری میں کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق نیتن یاھو کے دورے کی منسوخی ایران کے ساتھ تناؤ میں اضافے کے خوف کی وجہ سے کی گئی۔

رپورٹ میں ویب سائٹ نے 3 سینیر اسرائیلی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا کہ نیتن یاہو کے دفتر کا دورے کی منسوخی کا دعویٰ درست نہیں۔ دفتر نے دعویٰ کیا تھا کہ نیتن یاھو کےابو ظبی کے دورے کی منسوخہ کی جوہ لاجسٹک مسائل ہیں تاہم ان تینوں اہلکاروں نے بتایا کہ اماراتیوں کو خوف ہے کہ نیتن یاہو ایران کے خلاف عوامی سطح پر بات کرے گا اور اس کے لیے ان کی سرزمین استعمال کی جائے گی۔ اس کے علاوہ مسئلہ فلسطین کی حساسیت کی وجہ سے بھی دورے کی منسوخی کے اسباب میں شامل تھی۔

سائٹ نے نشاندہی کی کہ متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران نیتن یاہو کے طرز عمل کا خدشہ ہے ، جس سے ایران کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین ایران کے بارے میں واضح اختلافات ہیں۔ حالانکہ امارات اور اسرائیل نے دو سال قبل دو طرفہ تعلقات استوار کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

رپورٹ کے مطابق یہ نیتن یاھو کے دورے کی یہ منسوخی اپنی نوعیت کا پانچواں واقعہ ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan