Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

محمود المبحوح کے قتل میں ملوث 05 نئے ملزموں کی نشاندہی

palestine_foundation_pakistan_mahmoud-al-mabhouh-one-of-the-founders-of-al-qassam-brigades7

دبئی پولیس کے جنرل ہیڈکوارٹر نے حماس کے رہ نما محمود المبحوح کے قتل میں ملوث پانچ نئے افراد کی شناخت ظاہر کی ہے۔ جمعہ کے روز شائع ہونے والی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے۔ تازہ تحقیق کے مطابق اس بار سامنے آنے والے ناموں میں امریکا کی “پاونیئر” نامی کمپنی بھی شامل ہے۔ اسی کمپنی نے ملزموں کو کریڈٹ کارڈ جاری کئے۔

ملزموں نے “پاونیٹر” کے جاری کردہ کریڈٹ کارڈز پر خریداری کی اور اپنے سفر کے لئے ٹکٹ کی خریداری کے لئے ادائیگی بھی انہیں کارڈ کے ذریعے کی۔ حالیہ پانچ نئے نام سامنے آنے کے بعد محمود المبحوح کے قاتلوں کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل دبئی پولیس کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل ضاحی خلفان نے تصدیق کی تھی کہ مبحوح کے قتل میں ملوث تمام مشتبہ افراد اسرائیل میں موجود ہیں۔

غیر ملکی پاسپورٹس رکھنے والے 27 افراد پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ اس ہائی پروفائل کارروائی میں ملوث ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے جدید مانیٹرنگ سسٹمز کی مدد سے اس پیچیدہ قتل کے خفیہ گوشے بے نقاب کرنے میں بڑی مدد ملی۔ دبئی پولیس کے سربراہ ضاحی خلفان نے براہ راست اسرائیلی خفیہ ایجنسی “موساد” کو محمود المبحوح کے قتل کا ذمہ دار ٹہرایا ہے۔

یو اے ای کے مرکزی بینک نے کریڈٹ کارڈز سے متعلق تحقیقات کیں جس سے یہ معلوم ہوا کہ چودہ ملزموں نے دبئی میں ہوٹل بلز اور سفری اخراجات کی ادائیگی انہیں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے کی۔

محمود المبحوح کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بات ثابت ہوئی تھی کہ انہیں گلا گھونٹ کر شہید کرنے سے پہلے ملزموں نے بے ہوش کرنے کے لئے انستھیزیا کا استعمال کیا۔ دبئی پولیس کو حاصل ہونے والے فنگر پرنٹس اور ڈی این اے سے ان ملزموں کے قتل میں ملوث ہونا ثابت ہو گیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan