کل منگل کو اسرائیلی قابض حکام نے غرب اردن کے شمالی شہر طوباس کے مشرق میں واقع گاؤں عقبہ میں پرمٹ نہ ہونے کے بہانے پانچ رہائشی تنصیبات کو مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔
انسانی حقوق کے کارکن عارف دراغمہ نے کہا کہ قابض ریاست نے شہریوں کے لیے مختلف علاقوں میں زیر تعمیر چار مکانات کو مسمار کرنے کے نوٹس جاری کیے۔
قابض فوج کی طرف سے احمد عبدالکریم، عامر صالح عبداللہ صالح، محمد عبداللہ حسن دبک، فراس عبدالکریم دبک اور یاسیب طالب کے مکانات مسماری کے نوٹس جاری کیے گئے۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی ’وفا‘کے مطابق دراغمہ نے وضاحت کی کہ فوجی قانون 1797 کے تحت قابض حکام کو 96 گھنٹوں کے اندر مسمار کرنے کا اختیاردیتا ہے۔
قابض افواج نے حال ہی میں مقبوضہ مغربی کنارے اور یروشلم میں مکانات مسماری اور بے دخلی کے نوٹسز کی فراہمی میں اضافہ کیا ہے۔