نابلس کے جنوبی قصبہ بورین میں یہودی آبادکاروں کے ایک جتھے نے نہتے فلسطینی نوجوان پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔
میڈیکل ذرائع نے بتایا کہ زخمی نوجوان کو ہسپتال منقتل کر دیا گیا ہے۔ اس کے جسم کے پورے حصے پر مختلف طرح کے زخم آئے۔
نابلس کے جنوب میں تعمیر کی جانے والی غیر قانونی یہودی بستی ہتسھار کے قریب جمعہ کے روز ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس کے بعد فلسطینی نوجوان پر یہودی آباد کار پل پڑے اور اندھا دھند تشدد کر کے شدید زخمی کر دیا۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ سے وابستہ انسانی حقوق کے مبصرین مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے ایماء پر فلسطینیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات سے پہلے ہی کئی مرتبہ تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔
گذشتہ مہینے کے دوران فلسطینیوں کے خلاف یہودی آبادکاروں نے 700 حملے کیے۔