اسرائیلی حکومت کی جانب سے حریت پسند مجاہدین اور شہیدوں کے گھر مسمار کرنے ایسی کارروائیاں وحشیانہ جرم، فاشسٹ اسرائیلی رہنماؤں کے دلوالیہ پن اور فلسطینی عوام کے انقلاب کی لہر پر قابو پانے میں ناکامی کی مظہر ہیں۔‘‘
ان خیالات کا اظہار فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے ترجمان عبدالطیف قانو نے ایک اخباری بیان میں کیا ہے۔
ترجمان کے بقول:’’اسرائیل اپنی تباہ کن پالیسی پر عمل کر کے فلسطینی قوم کو ڈرانے میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا اور نہ ہی اس کے ذریعے فلسطینیوں کی ثابت قدمی، صبر اور مزاحمت کے آپشن پر ان کے یقین کو متزلزل کر سکتا ہے۔‘‘
انہوں نے الخلیل اور ان مزاحمت کار ہیروز کو خراج پیش کیا کہ جو وطن اور مقدسات کے تحفظ کی خاطر اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔‘‘
یاد رہے قابض اسرائیلی فوج نے جمعرات کو علی الصباح الخلیل شہر میں اشتشہادی آپریشن کرنے والے فلسطینی شہید محمد الجعبری کا گھر بارود سے اڑا دیا تھا۔ الجعبری نے چند ماہ قبل غرب اردن میں قائم غیر قانونی یہودی بستی میں فائرنگ کر کے اسرائیلی آبادکاروں کو ہلاک کیا تھا۔