Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

نیتن یاہو کی غزہ میں “حماس” سے پنجہ آزمائی پر مبارک سے مشاورت

palestine_foundation_pakistan_benjamin-netanyahu-israeli-prime-minister-and-hosni-mubarak-egyptian-president3 اسرائیلی انٹلیجنس ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز مصری صدر حسنی مبارک اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے درمیان مصر کے تفریحی مقام شرم الشیخ پر ہونے والی ملاقات میں دونوں رہ نماوں نے غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت سے پنجہ آزمائی کے طریقوں پر غور کیا۔ اسرائیلی ویب پورٹل “ڈیپکا” نے انکشاف کیا کہ حسنی مبارک اور نیتن یاہو کے درمیان ہونے والے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور زیر بحث آئے۔ ان میں ایران کے نیوکلئر پروگرام کی دھکمی، غزہ پر حماس کے کنٹرول جیسے امور پر خصوصی طور پر بات ہوئی۔ ویب پورٹل کی رائے میں دونوں امور ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں بالخصوص مصر اور اسرائیل غزہ میں حماس کی موجودگی سے متعلق ایک جیسا موقف رکھتے ہیں۔ ویب پورٹل نے مزید کہا کہ مشرق وسطی میں ایران کا بڑھتا ہوا نفوذ روکنے کےلئے مصر اور اسرائیل جو بھی اقدام کریں اس میں حماس کے حوالے سے دو نوں ملکوں کی باہمی کوارڈینشن درکار ہو گی۔ بہ قول ویب پورٹل دونوں رہ نماوں کی ملاقات کے دوران یہی رائے تھی کہ حماس کا غزہ میں ہلاکت خیز محاصرہ اب اپنا اثر دکھا رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan