مبارک مسجد اقصی کے گرد و نواح بالخصوص سلوان کالونی کے باسیوں نے نشاندہی کی ہے کہ اسرائیل خفیہ طور پر قبلہ اول کے قریب واقع اموی محلات کے علاقے میں کھدائیوں میں مصروف ہیں۔ اہل علاقہ نے بتایا کہ اسرائیلی آثار قدیمہ اتھارٹی رات نے کی تاریکی میں تعمیراتی کام شروع کر رکھا ہے اور مسجد اقصی کے جنوب میں اموی محلات کے علاقے میں ری انفورسڈ سیمنٹ ڈالنے کا کام جاری ہے۔ جنوبی القدس کی اولڈ میونسپلٹی اور سلوان کالونی کی وادی حلوہ کے رہائشیوں نے بتایا کہ شام کے سائے ڈھلتے ہی اسرائیلی پولیس کی مدد اورسخت نگرانی میں کھدائی کا کام شروع کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کھدائیوں میں ری انفورسڈ سیمنٹ ڈالتے وقت اس امر کا بخوبی اندازہ ہو جاتا ہے کہ یہاں ڈرلنگ کا کام عرصے سے جاری ہے۔ نیز تیزی سے روبعمل تعمیرات کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اسرائیل اس علاقے کو آنے والے راستوں کو رات کی تاریکی میں بند کر دیتا ہے تاکہ اس حساس علاقے میں پو پھٹنے تک کھدائیوں کا کام بہ آسانی کیا جا سکے۔