اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے عاید کردہ تمام تر پابندیوں اور رکاوٹوں کے باوجود 70 ہزار فلسطینی کل جمعہ کو مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی نماز ادا کرنے میں کامیاب رہے۔
یروشلم کے ذرائع نے بتایا کہ مسجد اقصیٰ کے دروازوں پر اسرائیلی قابض فوج کے سخت اقدامات اور رکاوٹوں کے درمیان 70 ہزار فلسطینی نمازیوں نے نماز جمعہ ادا کی۔
قابض حکام نے نماز جمعہ کے لیے فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ تک رسائی پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔
مغربی کنارے کے فلسطینی باشندوں کی مسجد میں آمد کو روکنے کے لیے قابض پولیس کو پورے حرم قدسی میں تعینات کیا گیا ہے۔ نمازیوں کی سخت شناخت پریڈ کی جاتی ہے۔