Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے۔ فردوس شمیم رہنما پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فردوس شمیم نے کہا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے جس کا دارلحکومت القدس ہو۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی شب فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، وفد میں ڈاکٹر صابر ابو مریم اور ڈاکٹر علی واصف شریک تھے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کاکہنا تھا کہ فلسطین کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل ہونا چاہئیے اور فلسطینی عوام کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں۔ ان کاکہنا تھا کہ فلسطین میں جاری مسلسل ظلم اور بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کو وہ اسرائیل کو لگام دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام فلسطین کے ساتھ مذہبی، انسانی اور دلی لگاؤ رکھتے ہیں اور ہمارے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے مسئلہ فلسطین کو سب سے زیادہ اہمیت دی ہے لہذا ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اپنے آباؤ اجداد کے راستے کو جاری رکھیں۔
اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے فردوس شمیم کو فلسطین کانفرنس کا دعوت نامہ پیش کیا جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے اپنی شرکت کی یقین دہانی کروائی۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد میں ڈاکٹر صدف مصطفی اور ڈاکٹر صابر ابو مریم شریک تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan