اسرائیلی پولیس کی بڑی تعداد نے بلڈوزروں کے ساتھ مشرقی یروشلم کے مختلف علاقوں پر دھاوا بول کر انہدامی کارروائیوں کا آغاز کیا۔
پیر کے روز ہونے والی یہ کاروائی مقبوضہ یروشلم میں فلسطینیوں کے مکانات مسمار کرنے کے حوالے سے حال ہی میں اعلان کردہ اسرائيلی منصوبے کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یروشلم کے جنوب مشرقی علاقے جبل المکبر میں پولیس اہلکاروں نے فلسطینی شہری اکرم شقیرات کی تجارتی تنصیبات کو بلڈوزر سے منہدم کردیا۔
مشرقی یروشلم کے ضلع سلوان میں بھی ایک دیوار کو اسرائیلی پولیس نے بلڈوزروں سے گرا دیا۔
گذشتہ روز اسرائیلی بلدیہ نے مضافاتی علاقے جبل مکبر میں راتب اور حسام مطر نامی دو بھائیوں کا دو منزلہ مکان مسمار کر دیا جس سے بچوں اور خواتین سمیت کئی افراد بے گھر ہو گئے۔
ایک الگ واقعے میں، اسرائیلی پولیس اہلکاروں نے سوموار کی صبح ایک فلسطینی نوجوان کو مشرقی یروشلم میں واقع شعفاط پناہ گزین کیمپ میں اس کے گھر سے اغوا کر لیا