Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

انسانی حقوق کے معاملہ پر مغرب کا دوہرا معیار ہے۔ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز



کراچی (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) معروف دفاعی تجزیہ نگار بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر مغرب کا معیار دوہرا ہے۔ او آئی سی کو مسلم دنیا کے مسائل کے حل کے لئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا قیام دنیا میں امن و امان کے قیام اور مسائل کے منصفانہ حل کے لئے کیا گیا تھا لیکن افسوس کی بات ہے کہ اقوام متحدہ اپنے مقاصد کے حصول میں کامیاب نہیں ہو پائی۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی جیسے اداروں کو فعال بنایا جائے۔

معروف دفاعی تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ فلسطین اور کشمیر عالم اسلام اور پاکستان کے لئے بہت اہم ترین مسائل ہیں۔ اسرائیل مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مغربی دنیا میں اسلام فوبیا کے نعرے کے ساتھ اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایک طرف اسلامی مقدسات چاہے وہ قبلہ اوّل ہو یا قرآن مجید کی توہین کے واقعات ہوں اور اسی طرح نبی کریم (ص) کی شان اقدس میں گستاخی ہو یہ سب کچھ مغربی دنیا میں آزادی اظہار کے نام پر کیا جاتا ہے۔ یہ انتہائ افسوس ناک بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام امن کا درس دیتا ہے اور تمام ادیان کا احترام اسلامی کی بنیادی تعلیمات کا حصہ ہے۔

انہوں نے فلسطین میں صہیونی مظالم کی مذمت کی اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لئے کی جانے والی سفارتی و سیاسی کوششوں کو تیز کرنے پرزور دیا۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد میں سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، ڈاکٹر صدف مصطفی اور ڈاکٹر علی واصف شریک تھے۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے بریگیڈئیر (ر) حارث نواز کو آئندہ ماہ بین الاقوامی فلسطین کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی اور کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے اقدامات کی قدر دانی کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan