Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مغربی کنارے میں 24 گھنٹوں فائرنگ سمیت 15 مزاحمتی کارروائیاں

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مسلسل مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں۔ کل اتوار کو مزاحمت کی 16 کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں، جن میں اسرائیلی قابض فوجیوں کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کا حملہ بھی شامل ہے۔

حریہ نیوز کے مطابق مزاحمت کاروں کی کارروائیوں میں ایک دھماکہ خیز ڈیوائس کا دھماکہ کرنا، دو مولوٹوف کاک ٹیل پھینکنا، نیز یہودی آباد کاروں کے 5 حملوں کا سامنا کرنا، آباد کاروں کی دوگاڑیوں کو تباہ کرنا اور مقبوضہ مغربی کنارے کے الگ الگ حصوں میں قابض ریاست کے ساتھ 5 مقامات پر تصادم کے واقعات شامل ہیں۔

مزاحمتی کارکنوں نے قلقیلیہ گورنری کے قصبے عزون میں آباد کاروں کے حملوں کامنہ توڑ جواب دیا اور ان کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا۔  جنین میں الجلمہ فوجی چوکی پر قابض فوجیوں کو دھماکہ خیز ڈیوائس سے نشانہ بنایا۔

مشتعل مزاحمت کاروں نے علاقے میں متواتر آبادکاروں کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے علاوہ نابلس کے شہر عینابس میں قابض فورسز پر مولوٹوف کاک ٹیل بھی پھینکے۔

نوجوانوں نے بیت لحم کے قصبے حوسان میں آباد کاروں پر پتھراؤ بھی کیا اور ان کے حملوں کو پسپا کر دیا جس کے نتیجے میں آباد کاروں کی متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

مزاحمتی کارکنوں نے الخلیل میں “کرمی زور” بستی کی طرف فائرنگ کی، جب بیت امر قصبے میں قابض افواج کے ساتھ شدید تصادم شروع ہوا، جس میں پتھراؤ بھی شامل تھا۔

الخلیل میں مزاحمت کاروں نے علاقے اور الکعبنہ گاؤں میں آباد کاروں کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے علاوہ، “گوش عیتزیون” بستی کی طرف مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan