Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

گیلاد شالیت کی ویڈیو ٹیپ نیتن یاھو پر دباؤ کا باعث بنے گی: صہیونی تجزیہ کار

palestine_foundation_pakistan_gilad-shalit-israeli-soldier-was-captured-in-a-cross-border-operation-by-palestinian-fighters-in-2006-7

اسرائیل کےمعروف تجزیہ نگار اورعبرانی اخبار”یدیعوت احرونوت” کے کالم نگاررام کوہین نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی جانب سے اسرائیلی مغوی فوجی گیلا دشالیت کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ویڈیو سے اسرائیلی وزیراعظم پر مغوی فوجی کی رہائی کے لیے دباؤ بڑھے گا۔

اپنے ایک حالیہ مضمون میں انہوں نےلکھا ہے کہ القسام کی جانب سے گیلاد شالیت کی کارٹونی ویڈیو اسرائیلی حکومت کے لیے ایک اہم پیغام ہے، اس ویڈیو کے اجرا کے بعد صہیونی حکومت پر گیلاد شالیت کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے میں جلدی اور گیلاد شالیت کے معاملے کوعوامی ایجنڈے میں سرفہرست لانےکے لیے دباؤ بڑھے گا۔

رام کوہین کا کہنا تھا کہ القسام کی جانب سے جاری ویڈیو غیر متوازن اور غیرمنصفانہ ہے، اس سے عوامی سطح پرغم وغصے میں شدت آسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ گیلاد شالیت کے معاملے میں صبر کا بھی مظاہرہ کرنا ہو گا تاہم اسرائیل گیلاد کے سلسلے میں نفسیاتی جنگ ہارچکا ہے۔

رام کوہین کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ گیلاد شالیت کا انجام کئی برس قبل لبنان میں اغوا ہونے والے دو ایہود گولڈفاسز اورالڈڈ ریگیو کی طرح نہیں ہونا چاہیے۔ گیلاد شالیت کا معاملہ قانونی حیثیت کامعاملہ ہے، جس کے حل کے لیے حکومت کو تمام قانونی پہلوؤں کو استعمال کرناچاہیے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan