کل جمعرات کو اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت برائے قومی سلامتی نے اسرائیلی موساد سے وابستہ چار گروہوں کی نشاندہی اور ملک کے اندر موجود ’موساد‘ کےعناصر کی گرفتاری کا اعلان کیا۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت نے ایک پریس بیان میں کہا کہ سکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ اور انتھک کوششوں کے بعد مذکورہ گروپوں کے تمام ارکان کو گرفتار کیا۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ اسرائیلی ریاست نے “ملک کے کچھ علاقوں میں حالیہ ہفتوں میں ہونے والے فسادات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی اور چار آپریشنل گروپوں کو دہشت گردانہ کارروائیاں کرانے کی ہدایت کی۔”
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ان گروپوں کے ارکان کو کسی بھی کارروائی سے قبل گرفتار کرلیا۔
گذشتہ اکتوبر میں ایرانی حکام نے اپنی سرزمین پر اسرائیلی موساد کے 10 ایجنٹوں کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا۔
فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ اس سیل کا مقصد مغربی آذربائیجان میں صیہونی حکومت کے خلاف جنگ میں سرگرم انٹیلی جنس فورسز کی نگرانی کرنا تھا۔
حکام نے وضاحت کی کہ یہ سیل “مغربی آذربائیجان” تہران اور ہرمزگان کے صوبوں میں فعال تھا اور “موساد کے افسران سے براہ راست ویڈیو رابطے” رکھتا تھا۔
اس میں کہا گیا ہے کہ “سیل کے ارکان نے سکیورٹی سروسز سے وابستہ کچھ لوگوں کی کاروں اور گھروں کو آگ لگا دی، اور تصاویر لے کر اور موساد کے افسران کو بھیج کر نقد رقم وصول کی۔”
انہوں نے کہا کہ اس سیل نے اسلامی جمہوریہ ایران کی سکیورٹی اور انٹیلی جنس فورسز کو ختم کرنے اور انہیں قتل کرنے کی کوشش کی، لیکن خوش قسمتی سے وہ کامیاب نہیں ہوئے۔