Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غرب اردن میں 29 مزاحمتی کارروائیاں

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزاحمت کی 29 کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں، جن میں 5 شوٹنگ آپریشنز، 3 بارودی آلات سے دھماکہ، ایک مولوٹوف کاک ٹیل، ایک فوجی ٹاور کو نذر آتش کرنا، 3 آباد کاروں کی گاڑیوں کو تباہ کرنا اور 13 مقامات پر براہ راست قابض دشمن سے تصادم کرنا ہے۔

بیت المقدس کے الرام قصبے میں جھڑپیں شروع ہوئیں، جب کہ مزاحمتی جنگجوؤں نے جنین میں دوتان چوکی، کوہ گریزیم، الطور گیٹ، بلطہ کیمپ اور نابلس میں مزار یوسف پر فائرنگ کی۔

نابلس میں بلطہ پناہ گزین کیمپ اور بزرگ شخصیت یوسف کے مزار اور سلفیت میں ایریل بستی میں بھی جھڑپیں ہوئیں۔ حوارہ اور ایلون جنکشن میں پتھراؤ، آباد کاروں کے تصادم اور آباد کاروں کی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ ریکارڈ کی گئی۔

طولکرم میں دیوار فاصل کے قریب جھڑپیں ہوئیں، جب کہ فلسطینیوں نے قلقیلیہ میں کیدومیم بستی میں پتھر پھینکے، آباد کاروں کا سامنا کیا اور ان کی گاڑیوں کی توڑپھوڑ کی۔

بیت لحم، اریحا اور الخلیل شہر میں حوسان، مرشحات، بیت امر اور صافا میں تصادم کے واقعات پیش آئے۔ نوجوانوں نے مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے اور بیت امر میں ایک فوجی ٹاور کو جلا دیا۔

کوالٹیٹیو آپریشنز کے حوالے سے مغربی کنارے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نابلس گورنری میں 4 مختلف مقامات (ماؤنٹ گیریزم – الطور گیٹ – بلطا کیمپ – یوسف مزار) میں قابض افواج اور یہودی آباد کاروں کونشانہ بنانے اور توڑ پھوڑ کا مشاہدہ کیا گیا۔

بیت امر میں تصادم کے دوران قابض افواج کو دھماکہ خیز آلات سے نشانہ بنانے اور ایک فوجی ٹاور کو نذر آتش کرنے، بیت المقدس میں تصادم کے دوران قابض افواج کو دھماکہ خیز آلات سے نشانہ بنانے، دوتان چوکی کو نشانہ بنانے اور دھماکہ خیز مواد پھینکنے کے واقعات بھی ریکارڈ کیے گئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan