Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی حکام نے قیمتی درخت کاٹ ڈالے، نابلس میں مسجد کے قریب کھدائی

سوموار کی شام صیہونی فوجیوں نے خربہ طانا میں نابلس کے مشرق میں بیت فوریک قصبے 37 درخت کاٹ دالے اور ان میں سے بعض کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا۔ خیال رہے کہ ان درختوں پر نابلس میں اسرائیلی دہشت گردی میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کے نام کندہ تھے۔

عوامی کمیٹی برائے دفاع خربہ طانا کے رابطہ کار طائرثائر حننی نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ قابض فوج نے بلڈوزروں سے خربہ طانا میں “بیت الشیخ” مسجد کے ارد گرد لگی باڑ کو منہدم کر دیا۔

حننی نے کہا کہ قابض آباد کاروں نے طانا کے مکینوں کے گھروں کی دیواریں گرا دیں جن کی چھتیں ماضی میں گرائی گئی تھیں اور آج انہوں نے باقی دیواروں کو گرادیا۔

متعلقہ سیاق و سباق میں حننی نے مزید کہا کہ قابض فوج نے طانا کی زمینوں سے 37 درخت اکھاڑ دیے، جہاں یہ درخت شہر کے لوگوں کی جانب سے “ہر شہید کے نام ایک درخت” کے عنوان سے چلائی گئی مہم کے تحت لگائے گئے تھے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan