Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں آتش زدگی کے واقعے پر خالد مشعل کا اظہار افسوس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے غزہ کی پٹی میں دو روز قبل ایک پناہ گزین کیمپ میں ہونے والی آتش زدگی کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

ایک بیان میں خالد مشعل نے کہا کہ یہ امرانتہائی افسوسناک ہے کہ غزہ کی پٹی میں آتش زدگی سے بیس سے زاید افراد لقمہ اجل بن گئے۔ انہیں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ شہدا کے جنازوں میں شرکت پر پوری قوم نے مثالی اتحاد کا مظاہرہ کیا۔

مشعل نے ایک پریس بیان میں کہا کہ “دکھ اور درد کے تمام احساسات کے ساتھ، ہمیں عظیم حادثے کی خبر ملی۔”

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے لمحے سے میں نے اپنے بھائیوں پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اور غزہ کے رہ نماؤں سے رابطہ کیا تاکہ اس حادثے کی تفصیلات کو قریب سے دیکھا جا سکے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی ناکہ بندی نے غزہ کو بری طرح متاثر کیا۔ غزہ کی پٹی کے عوام کو یہ سزا اس کی مزاحمت پسندی اور تحریک آزادی کے لیے ہراول دستے کی وجہ سے دی جا رہی ہے۔

خالد مشعل نے حادثے میں متاثر ہونے والے ابو رایا خاندان کی خدمات اور تحریک آزادی کے لیے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حادثے پرمجھے مسلم اور عرب ممالک کی اہم شخصیات کی طرف سے فون موصول ہوئے، جن میں انہوں نے غزہ میں ہمارے بھائیوں کے ساتھ اظہار تعزیت اور ان کے ساتھ عظیم یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔”

مشعل نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ناکہ بندی کو ختم کرنا اور اسے توڑنا تمام دھڑوں، مقتدر اداروں اور قوم کی ذمہ داری ہے۔ بدقسمتی سے دنیا ناکہ بندی کے جرم کے سامنے خاموش ہے اور غزہ کے عوام کو کراہتے ہوئے چھوڑ دیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan