Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی جیلوں میں تقریباً 40 قیدی قید تنہائی کا شکار

فلسطینی اسیران کلب نے کہا ہے کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ تقریباً 40 قیدیوں کو الگ تھلگ کرکے انہیں قید تنہائی میں ڈالے ہوئے ہے۔ گذشتہ 10 سال سے ایک ہی وقت میں اتنے فلسطینیوں کا قید تنہائی میں ڈالا جانا ایک نیا ریکارڈ ہے۔

پرزنر کلب نے پیر کے روز ایک پریس بیان میں واضح کیا کہ سب سے معمر قیدی جسے دوسرے اسیران سے الگ تھلگ رکھا گیا ہے39 سالہ محمد جبران خلیل ہے۔ اس کا تعلق مزعہ غربی سے ہے اور اس کی تنہائی کے کل سال 15 سال سے زیادہ ہو چکے ہیں۔ اسے عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے اور 2006 سےپابند سلاسل ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ قید تنہائی کی منظم پالیسی جیل کے ڈھانچےاور اسرائیل کی ظالمانہ پالیسیوں کا حصہ ہے لیکن سب سے خطرناک پالیسی قید تنہائی ہے جو جیل انتظامیہ کی طرف سے کی جانے والی سب سے سخت اور سنگین قسم کی خلاف ورزیوں میں سے ایک ہے۔

قیدی کو جسمانی اور نفسیاتی طور پرلمبے عرصے تک اکیلا رکھ کر اس کے حوصلے پست کرنے، اسے انسانی زندگی کے لیے نا مناسب سیلوں میں الگ تھلگ کر قید کیا جاتا ہے۔ قید تنہائی کا شکار قیدیوں کو تاریک، تنگ، گندے اور ایسے کمروں میں رکھا جاتا ہے جن کی دیواروں سے نمی خارج ہوتی ہے، اور فرش ٹوٹا پھوٹا اور کیڑے مکوڑوں کا مسکن ہوتا ہے۔

اسیران کلب نے مزید کہا کہ قید تنہائی کے دوران قیدی اپنے وقت کا احساس کھو بیٹھتا ہے اور اسے اپنے ساتھی قیدیوں کے ساتھ “فورہ” یعنی وقفہ کرنے جانے کی اجازت نہیں ہوتی بلکہ وہ اکیلے “فورا” جیل کے صحن میں جاتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan