Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

وزارتوں کے حصول کی جنگ میں نیتن یاھو کوحکومت تشکیل دینے کی دعوت

اسرائیلی صدر نے اتوار کو معزول وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو کو حکومت سازی کی دعوت دی ہے۔

عبرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے نتن یاہو جو کہ اسرائیل کے سب سے زیادہ وقت تک برسرِ اقتدار رہے والے وزیر اعظم رہے ہیں، کو ایک تقریب میں نئی اسرائیلی حکومت بنانے کا کام سونپا۔ نیتن یاھو کو حکومت کی تشکیل کی دعوت ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب دوسری طرف ان کے اتحادیوں میں حکومت میں شمولیت کی خواہش کے ساتھ اہم وزارتوں پر نظررکھی ہوئی ہے۔

ہرزوگ کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ پارٹی رہ نماؤں سے مشاورت کے بعد کیا ہے۔ ان کے مطابق ’نتیجہ واضح تھا اور حکومت بنانے کا کام بنجمن نیتن یاہو کو دیا جانا چاہیے۔‘

اسرائیلی صدرکے مطابق وہ نیتن یاہو کے حالیہ بدعنوانی کے الزامات سے واقف ہیں مگر ہرزوگ ان کو ماننے سے انکاری ہیں۔

ہرزوگ نے کہا کہ ’یقیناً میں اس حقیقت سے غافل نہیں ہوں کہ نیتن یاہو کے خلاف بیت المقدس کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں قانونی کارروائی جاری ہے اور میں اسے بالکل بھی معمولی نہیں سمجھتا۔‘

لیکن انہوں نےکہا کہ حالیہ واقعات نے واضح کیا ہے کہ نیتن یاہو الزامات کا مقابلہ کرتے ہوئے بطور وزیراعظم خدمات انجام دے سکتے ہیں۔

73 سالہ نیتن یاہو کو سکینڈلز کے سلسلے میں دھوکہ دہی، اعتماد کی خلاف ورزی اور رشوت لینے کے الزامات کا سامنا ہے، جس میں میڈیا مالکان اور ان کے امیر ساتھی بھی شامل ہیں۔

نتن یاہو کے سب سے نمایاں ساتھی اتمار بین گیور ہیں جو ایک انتہا پسند قانون ساز سمجھے جاتے ہیں کیوں کہ وہ عرب قانون سازوں کو نکالنا چاہتے ہیں۔

وہ انتہائی دائیں بازو کی مذہبی صیہونی پارٹی کے سرفہرست امیدوار ہیں جس نے انتخابات میں 14 نشستیں حاصل کیں ہیں۔

مذہبی صیہونیت کے رہ نما بیزلیل سموریچ وزارت دفاع کے لیے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ وہ مغربی کنارے کے یہودی آباد کار ہیں اور فلسطینی سرزمین کے کچھ حصوں کو ضم کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔

ان دونوں متوقع تقرریوں نے اسرائیل کے بیرون ملک اتحادیوں میں تشویش کو جنم دیا ہے۔ اس میں اسرائیل کا سب سے بڑا سٹریٹجک پارٹنر امریکا بھی شامل ہے۔

عبرانی چینل 12 نے اطلاع دی کہ اگلی اسرائیلی قابض حکومت میں اہم عہدوں کے لیے ابتدائی توقعات درج ذیل ہوں گی اور امکان ہے کہ لیکوڈ فوج کی وزارت برقرار رکھے گی-

وزیر اعظم: بینجمن نیتن یاہو

وزیر دفاع: یوو گیلنٹ

داخلی سلامتی کے وزیر: بین گویر

وزیر داخلہ: آریہ ادرعی

وزیر خزانہ: سموٹریچ

چونکہ نیتن یاہو کو حکومت بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اس لیے نیتن یاہو کے پاس حکونت بنانے کے لیے 28 دن ہوں گے۔ اگر وہ اس مدت کے دوران ایسا کرنے سے قاصر رہے تو قانون کے مطابق اس میں مزید 14 دن کی توسیع کر دی جائے گی۔

اسرائیل کے سرکاری ریڈیو سٹیشن[کان] نے اطلاع دی ہے کہ نیتن یاہو نے حکومت کے افتتاح کی تاریخ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو اس ہفتے کے آخر تک طے کی گئی تھی اور نئی تاریخ اگلے ہفتے ہوگی۔

ریڈیو نے اس تاخیر کی وجہ ان جماعتوں کے اندر موجود اختلافات کو قرار دیا جو عدلیہ اور سپریم کورٹ، وزارتی محکموں کی تقسیم، مذہب اور ریاست کے مسائل اور حریدی فرقے کے بجٹ سے متعلق مسائل پر اتحاد بنائیں گی۔

اتحادی مذاکرات میں ان مشکلات، اختلاف رائے اور مختلف موقف کی وجہ سے نیتن یاہو نے اس ہفتے نئی حکومت کو کنیسٹ کے سامنے پیش کرنے کا ارادہ ترک کر دیا اور اپنی حکومت کو اگلے ہفتے کنیسٹ کے سامنے پیش کرنے کا کہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan