فلسطینی طلبہ نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کا آغاز کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینی یونیورسٹی کونسل اور یوتھ گروپ نے لوگوں میں دستخطی مہم شروع کر دی ہے۔
فلسطینی طلبہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ یہودی آباد کاری کے خاتمہ اور فلسطینی ریاست کے اعلان تک اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھا جائے۔
طلبہ تنظیمیں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کیلئے غزہ اور مغربی کنارے میں عوام سے دستخط کرا رہے ہیں اور لوگوں کی بڑی تعداد طلبہ کی اس مہم میں ان کا ساتھ دے رہی ہے۔