Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ میں مزاحمت کی حمایت کو “جرم” قرار دلوانا قابل مذمت ہے: عزت الرشق

palestine_foundation_pakistan_ezzat-al-resheq-a-member-of-hamass-political1 اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے مرکزی رہ نما کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے ارکان کے خلاف مصری عدالت کا فیصلہ سیاسی آلائش سے مبرا نہیں۔ انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ مزاحمت کی حمایت کو جرم قرار دینے کے بجائے اسے سراہا جانا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار پولٹ بیورو حماس کے مرکزی رہ نما عزت الرشق نے “قدس پریس” خبر رساں ادارے کو جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ مصری عدالت کے فیصلے کو صرف قانونی ماننے کو تیار نہیں۔ اس مقدمے کا سیاسی پہلو اپنی جگہ موجود ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ مزاحمت کی حمایت کو قابل گردنی زدنی جرم قرار دلوانے کے بجائے اسے حرز جان بنانے والوں کو عزت و تکریم سے نوازا جانا چاہیے۔ یاد رہے گذشتہ روز ایک مصری عدالت نے حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو ملک میں سیاحوں اور نہرسویز میں بحری جہازوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام اور غزہ میں فلسطینی مجاہدین کے لیے اسلحہ اور گولہ وبارود بھیجنے کی منصوبہ بندی کا مجرم قرار دیا ہے۔ عدالت نے بدھ کو ان افراد کو چھے ماہ سے عمر قید تک سزائیں سنائی ہیں۔ مصر میں پہلی مرتبہ حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے کارکنان کوسزائیں سنائی گئی ہیں۔ ان مشتبہ مجرموں کے خلاف اگست 2009ء میں مقدمے کی سماعت شروع ہوئی تھی۔ اس سے پہلے اپریل میں مصر کی سکیورٹی فورسز نے حزب اللہ کی سازش بے نقاب کرنے کا انکشاف کیا تھا اور انہوں نے کہا تھا کہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ قانون کے تحت مصری عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر نہیں کی جا سکتی اور مجرموں کی صرف اسی صورت رہائی ممکن ہو سکے گی، اگر انہیں مصر ی صدر حسنی مبارک معاف کر دیں۔ حزب اللہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وہ فیصلے کو کالعدم قرار دلانے کے لیے سفارتی اور سیاسی چینل استعمال کریں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan