Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مصر سرنگ میں فلسطینیوں کی شہادت کا ذمہ دار ہے: ابو زھری

palestine_foundation_pakistan_dr-sami-abu-zuhri-hamas-spokesman1

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ترجمان سامی ابوزھری نے غزہ اور مصر کے درمیان سرحد پر سرنگ کی کھودائی کے دوران چار فلسطینی مزدوروں کی شہادت کی ذمہ داری مصر پرعائد کرتے ہوئے واقعے کی شفاف اور منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز غزہ اور مصر کے درمیان سرحد پر سرنگ کی کھدائی کے دوران مصری حکام کی طرف سے سرنگ میں زہریلی گیس بھرنے سے چار مزدور جاں بحق اور نو زخمی ہو گئے تھے۔

ابو زھری نے آج صبح غزہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز مصر کی سرحد پرپیش آنے والا واقعہ نہایت افسوسناک ہے جس پرحماس کو شدید تشویش ہے، مصری پولیس کی جانب سے سرنگ میں گھیس بھرنے کے واقعے سے چار فلسطینیوں کی شہادت اور نو کے زخمی ہونے کی تمام تر ذمہ داری مصر پرعائد ہوتی ہے۔ ہمارا مصر سےمطالبہ ہے کہ وہ واقعے کی شفاف انکوائری کراتے ہوئے مہلک گیس کے استعمال میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاررائی عمل میں لائے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مصر کی طرف سے سرنگوں میں فلسطینیوں کو قتل کرنے کا یہ نیا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل مصر نےسرنگوں پر گولہ باری کرکے 145 فلسطینیوں کوشہید کیا ، جن میں سے 45 افراد مہلک گیس کے استعمال سے جاں بحق ہوئے۔

ابوزھری نے کہا کہ سرنگوں کے ذریعے بنیادی ضرورت کی اشیا کی مصر سے غزہ منتقلی محاصرہ زدہ شہریوں کی فلسطینیوں کی مجبوری ہے، فلسطینی اسرائیل کی معاشی ناکہ بندی سے پیدا ہونے والے حالات سے مجبور ہورسرنگوں کا سہارا لے رہے ہیں، ایسے میں مصر کی جانب سے فلسطینیوں کو سرنگوں میں قتل کرنا اسرائیلی معاشی ناکہ بندی کو بڑھانے میں صہیونی ریاست کے مظالم میں شامل ہونے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصر غزہ اور مصر کے درمیان واحد بین الاقوامی گذرگاہ “رفح” کو کھول دے تو سرنگوں کے استعمال کی ضرورت نہیں رہے گی، لیکن جب تک رفح راہداری بند رہےگی فلسطینی مجبورا ان سرنگوں کو اپنی بنیادی ضروریات کی چیزیں منتقل کرنے کے لیے استعمال کرتے رہیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan