Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

غزہ

موت و حیات کی کشمکش میں مرزوق عرایشی رتبۂ شہادت پا گئے

نابلس (مرکز اطلاعات فلسطین فاونڈیشن ) دو ہفتے قبل اسرائیلی قابض فوج کی گولی لگنے سے شدید زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان محمد مرزوق عرایشی منگل کی صبح نابلس میں دم توڑ گیا۔

طبی ذرائع نے تصدیق کی کہ 24 سالہ محمد مرزوق عرایشی کو اسرائیلی فوجیوں نے پرتشدد جھڑپوں کے دروان  سینے میں گولی ماری تھی۔ شہید دو ہفتے موت و حیات کی کشمکش میں رہا۔

مرزوق عرایشی کو مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے سپرد خاک کیا جائے گا۔

حالیہ دنوں میں اسرائیلی قابض فوج  کے چھاپوں اور جھڑپوں  کے دوران ایک بچے سمیت تین فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں۔

دوسری طرف فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مغرب میں ایک مکان کے قریب حادثاتی طور پر ہونے والے دھماکے میں ایک شہری شہید اور ایک لڑکی زخمی ہو گئی۔

غزہ میں وزارت داخلہ نے کہا ہے دھماکے کے نتیجے میں ایک شہید اور ایک لڑکی زخمی ہوئی۔ دھماکے کے نتیجے میں مادی نقصان بھی پہنچا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاز حکام حادثے کی تحقیقات مکمل کر رہے ہیں۔

دوسری جانب توقع ہے اسرائیلی قابض حکام  مقتولہ نوجوان خاتون می  عفانہ کا جسدِ اطہر آج ( منگل کو) مقامی وقت کے مطابق  شام 5 بجے مقبوضہ بیت المقدس کے قریب الزعیم چیک پوائنٹ پر چھوڑنے والے ہیں۔

عفانہ پر اسرائیلی فوجیوں نے 16 جون 2021 کو مقبوضہ شہر میں حزما فوجی چوکی کے قریب  گاڑی چلاتے ہوئے حملہ کیا  تھا۔

شہیدہ عفانہ  جامعہ الاستقلال فلسطین میں بطور لیکچرار اپنے فرائضِ منصبی ادا کر رہی تھیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan