Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

“فلسطین ٹی وی” کے دروازے محجب خواتین پر بند کر دیئے گئے

palestine_foundation_pakistan_fatah-leader-yaser

فتح کے رہ نما محمود عباس کو براہ راست جوابدہ فلسطین براڈ کاسٹنگ اتھارٹی نے سرکاری ٹی وی میں کسی باپردہ خاتون کو ملازمت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے نے رام اللہ میں اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ تازہ حکمنانہ فتح کے رہنما یاسر عبد ربہ کے دفتر سے جاری کیا گیا ہے۔ موصوف محمود عباس کی سفارش پر فلسطین براڈ کاسٹنگ اتھارٹی کے سربراہ مقرر ہوئے ہیں۔

ہمارے نمائندے کے مطابق بہت سی محجب خواتین کی جانب سے ٹی وی میں ملازمت کی درخواستیں ان کے حجاب کی وجہ سے مسترد کر دی گئی ہے حالانکہ وہ پیشہ وارانہ اہلیت کے معیار پر پوری اترتی تھیں۔ ان میں بہت سی خواتین نہ تو متدین تھین اور نہ ہی مکمل شرعی لباس پہنتی تھیں۔ ان کی درخواستوں کو مسترد کرنے کی وجہ ان کا محجب ہونا بیان کیا گیا ہے۔

فلسطین ٹی وی میں نیوز اینکر کے طور پر شمولیت کی خواہشمند ایک خاتون امیدوار نے نمائندہ مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ انہیں انٹرویو کے لئے کال کیا گیا۔ انٹرویو کے دوران وہ تمام سوالوں کے ٹھیک ٹھیک جواب دے رہی تھیں۔ پینل میں شامل ایک عہدیدار نے انہیں بتایا کہ یقینا وہ اپنی اہلیت کے اعتبار سے ٹی وی کے معیار پر پورا اترتی ہیں مگر ان کا پردہ، ان کی ملازمت کی راہ میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اوپر سے ہدایت ہے کہ ٹی وی میں کسی محجب خاتون کو بھرتی نہیں کرنا۔

یاد رہے کہ یاسرعبد ربہ کی جانب سے فلسطین کے سرکاری ٹی وی پر چارج سنبھالنے کے بعد اس کے انتظامی ڈھانچے میں نمایاں تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔ وہ اپنے ذاتی ایجنڈے کو ٹی وی کی پالیسی بنا رہے ہیں۔ یاسر عبد ربہ سے ٹی وی میں خدمات سرانجام دینے والے ملازمین یہ بیان منسوب کرتے ہیں کہ اگر انہیں اختیار مل جائے تو وہ کسی بھی محجب خاتون ملازمت پر برقرار نہیں رہنے دیں گے۔ ایسی خواتین کو ٹی وی سکرین پر ناظرین کے سامنے کیونکر پیش کیا جائے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan