Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، متعدد فلسطینی گرفتار

بدھ کے روز قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں شعفاط کیمپ میں بڑے پیمانے پر گرفتاری مہم چلائی۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ قابض فوجیوں نے شعفاط کیمپ میں کئی گھروں پر دھاوا بولا، ان کی مکمل تلاشی لی اور القدس کے سماجی کارکن یوسف مخیمر اور ان کے بیٹے فارس کو گرفتار کر لیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ  قابض فوج نے مخیمر کے گھر کی تلاشی لی۔ توڑ پھوڑ کی اور لوٹ مار کے بعد باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

اسی تناظر میں قابض فورسز نے میونسپلٹی کے عملے کے ہمراہ فوجی چوکی کے اطراف سے شعفاط کیمپ پر چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری رکھا اور القدس اور مقبوضہ مغربی کنارے سے متعدد نوجوانوں کو گرفتار کیا جو اس جگہ موجود تھے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ گرفتار نوجوانوں میں سے ایک کی شناخت عماد محمد علی کےنام سے کی گئی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ قابض میونسپلٹی کے عملے نے شعفاط کیمپ کی مرکزی گلی میں کئی دکانوں پر چھاپے مارے اور ان کا سامان چوری کیا۔

دریں اثنا عینی شاہدین نے تصدیق کی کہ کیمپ کے مکینوں، گھروں اور دکانوں پر قابض فوجیوں کی جانب سے فائر کی جانے والی زہریلی آنسو گیس کی وجہ سے  درجنوں فلسطینی  دم گھٹنے سے متاثر ہوئے۔

قابض حکام اور اس کی میونسپلٹی یروشلمیوں کو ان کے گھروں اور دکانوں تک محدود رکھنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، بغیر اجازت کے تعمیر کرنے کے بہانے، ان پر بھاری جرمانے عائد کرتے ہیں، اور بعض صورتوں میں انہیں منہدم کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan