Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

بوڑھےامریکی صدر کے پاس فلسطینیوں کو دینے کے لیے کچھ نہیں:نصراللہ

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے دورہ مشرق وسطیٰ کے دوران فلسطینیوں کے لیے کچھ نہیں۔ وہ اپنے اس دورے کے دوران خطے کے ممالک کو مزید گیس اور تیل پیدا کرنے پر زور دینے اور اسرائیل کی سلامتی کے لیے اس کے ساتھ تعلقات کا دائرہ وسیع کرانا چاہتے ہیں۔

سنہ 2006ء کی جنگ کے16سال مکمل ہونے پر ایک ٹی وی خطاب میں حسن نصراللہ نے کہا کہ بائیڈن کے پاس فلسطینیوں کو دینے کے لیے کچھ نہیں۔ امریکا کی موجودہ حالت بالکل مختلف ہے۔ امریکی صدر بوڑھا ہے اور اس کے ملک کی حالت بھی انہی کی طرح ہے جو بڑھاپے میں داخل ہوچکا ہے۔

حسن نصراللہ نے اسرائیلی وزیر دفاع کی طرف سے لبنان پرحملے کی دھمکی کے جواب میں کہا کہ بینی گینٹز اپنے آپ پر ہنس رہےہیں۔ اسرائیلیوں کو پتا ہے کہ اس طرح کی باتوں کی کوئی وقعت نہیں ہوتی۔

انہوں نے بینی گینٹز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم لوگ غزہ کی ناکہ بندی کرسکتے ہو مگر وہاں داخل ہونے کی ہمت نہیں تم بیروت اور صیدا میں کیسے پہنچ سکو گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan