Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

راستہ “بھٹک” کر مصری سرحدی علاقے میں داخل ہونے والا اسرائیلی رہا

palestine_foundation_pakistan_egyptian-border

مصر نے راستہ بھٹکنے کا عذر قبول کرکے سرحدی خلاف ورزی کی پاداش میں گرفتار کیے گئے اسرائیلی شہری کو رہا کردیا۔ پنتیس سالہ سوار صہیونی شہری کو مصری پولیس نے 24 اپریل کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ موٹر سائیکل پر سوار غیر قانونی طور پر صحرائے سینا میں داخل ہو گیا تھا۔

صہیونی ریڈیوکے مطابق اسرائیلی شہری کرم اب وسالم کراسنگ کے ذریعے بخیریت واپس مقبوضہ فلسطین میں پہنچ چکا ہے۔ بتایا جاتا ہے گرفتار صہیونی کی رہائی اسرائیلی صدر شمعون پیریز اور مصری محکمہ سراغ رسانی کے سربراہ عمر سلیمان کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں ممکن ہوئی ہے۔

دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے اس واقعے کے بعد مصری پولیس نے صحرائے سیناء کے علاقے میں سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کردیئے ہیں۔ صحرائے سیناء کے مرکزی راستوں پر آرمڈ پرسنل کیرئر کی نقل و حرکت دیکھی جا سکتی ہے۔ نہر سوئز پر واقع السلام بریج اور شہید احمد حمدی سے موسوم زیر آب سرنگ کی جانب جانے والے راستوں پر ناکے لگے ہوئے ہیں، ان پر تعنیات سیکیورٹی اہلکار آنے جانے والوں کی سخت تلاشی لے رہے ہیں۔

عینی شاہدین نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ سینا کے علاقے میں سیکیورٹی اہلکاروں کی غیر معمولی نقل و حرکت دیکھنے میں آ رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صحرائے سیناء کے مختلف تیوہاروں کے موقعوں پر کبھی ایسا ہائی الرٹ نہیں دیکھا گیا۔ درایں اثنا ذرائع نے ایک مرتبہ پھر اس امر کی تردید کی ہے کہ اردن کے علاقے خلیج عقبہ میں گرنے والے دو راکٹ مصری علاقے صحرائے سیناء سے فائر کئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ مصری سرحد پار کرنے والے اسرائیلی شہری نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ کہ وہ اپنی موٹر سائیکل پر سفر کرتے ہوئے راستہ بھٹک کر مصر میں داخل ہو گیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan