Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینیوں کے مکانات گرانے کی اسرائیلی مہم جاری

الخلیل ۔ مرکز اطلاعات فلسطین
اسرائیلی قابض اتھارٹی نے الخلیل کے علاقے میں فلسطینی شہریوں کے گھر اور دوسری املاک کی مسماری کی مہم جاری رکھتے ہوئے ایک اور مالک مکان کو مسماری کا نوٹس دے دیا ہے۔  جبکہ مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک مقامی فلسطینی کو کام روکنے کا حکم دیا ہے۔

 مقامی شہریوں کے تحفظ کے لیے قائم کمیٹی کے کوآرڈینیٹر فواد العمور کے مطابق قانض اسرائیلی اتھارٹی نے جاداللہ ربعی کو نوٹس جاری کیا ہے کہ اپنے زیر تعمیر گھر کا کام روک دے۔ اس شہری کا قریہ التوانہ مسافر یطا کے علاقے میں 80 مربع گز کا مکان ہے۔

تحفظ کمیٹی کے کوآرڈینیٹر نے مزید بتایا ہے ایک شہری اشرف العمور کو بھی اسی آبادی میں 85 مربع گز کے گھر کی تعمیر سے روک دیا گیا ہے۔  واضح رہے قریہ التوانہ کے رہائشیوں کے مکانات  قابض اتھارٹی کی اس مسماری مہم کا نشانہ ہیں۔ حتی کہ ان کی دیگر املاک مویشیوں کے لیے بنے باڑے بھی محفوظ نہیں ہیں

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan