عراقی پارلیمنٹ میں جعلی صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنے کے خلاف قرارداد اکثریت ووٹوں سے منظور یاد رہے یہ قرارداد شیعہ سیاسی اور مذہبی رہنما اور صدر تحریک کے سربراہ سید مقتدی صدر کی طرف سے پیش کی گئی تھی اس قرارداد کی منظوری کے بعد سیاسی اور مذہبی شخصیتوں نے مختلف انداز میں اپنے بیان ریکارڈ کروائے سید مقتدی صدر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عراقی عوام کو چاہیے اس کامیابی پر نماز شکر ادا کرنے کے ساتھ جشن بھی منائیں دوسری جانب عراقی مقاومتی تنظیم کے سربراہ قیس خز علی کا کہنا تھا یہ قانون اس وقت منظور ہوا جب بہت سارے عربی ممالک اسرائیل سے تعلقات کو بحال کرنے میں ایک دوسرے پر سبقت لے رہے ہیں اور یہ عراقی پارلیمنٹ ہے جس نے اسے جرم قرار دیا ہے اس قرارداد کی منظوری کے بعد عراقی پارلیمنٹ اسرائیل مخالف نعروں سے گونج اٹھی۔