Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لیے فلسطینی متحد ہو کر وہاں پہنچیں: حماس

مقبوضہ بیت القمدس ۔ مرکز اطلاعات فلسطین
اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے ترجمان محمد حمادہ کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے یروشلم اور مغربی کنارے کے فلسطینیوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھاری تعداد میں مقبوضہ علاقوں سے مسجد اقصیٰ پہنچیں تاکہ اجتماعی دعا میں اتوار کو حصہ لیا جائے۔ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ قابض فوج کے مسجد پر قبضے اور تصادم بڑھانے کے ارادوں کی عوامی مزاحمت کی جاسکے۔

ایک بیان میں تصدیق کی گئی کہ اسرائیلی قبضے کا جواب دینے کے لیے فلسطینی ہر وقت تیار ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیف القدس کی لڑائی سے واضح ہو گیا ہے کہ قابض اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ کو سرخ لکیر قرار دے دیا ہے۔ یہ ایک پکا اصول ہے جسے توڑا نہیں جاسکتا۔

حماس کے ترجمان نے زور دیا ہے کہ فلسطینی عوام مسجد اقصیٰ کے اندر یا باہر کسی قسم کی مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔ وہ انتہا پسند آبادکار یہودیوں کے فلیگ مارچ کا بھی مقابلہ کریں گے۔ مسجد اقصیٰ میں کسی قسم کی مداخلت یا قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan