Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے دھاوے

مقبوضہ بیت المقدس ۔ مرکز اطلاعات فلسطین
قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز دسیوں یہودی آبادکاروں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں  مسجد اقصیٰ میں داخل کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق منگل کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں بدھ کو یہودی آباد کاروں اور صہیونی انٹیلی جنس حکام  سمیت بیسیوں یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے مقدس مقام کی حرمتی کی۔

ادھرمسجد اقصیٰ میں خواتین کے سیکیورٹی کے شعبے کی سربراہ زینت ابو صبیح اور بیت المقدس کی مسجد اقصیٰ کی نمازی رایدہ سعید کو اسرائیلی پولیس نے تفتیش کے لیے طلب کیا ہے۔

قبل ازیں اسرائیلی حکام نے بیت المقدس کی معروف سماجی کارکن خدیجہ خویص اور عایدہ الصیداوی کو مسجد اقصیٰ کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے الزام میں طلب کیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan