Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یہودیوں کے فلیگ مارچ کے جواب میں غرب اردن میں فلسطینیوں کا فلیگ مارچ

فلسطینی نوجوانوں نے کفر قدوم گاؤں کی اراضی پر تعمیر ہونے والی “کیدومیم” بستی کی طرف فلسطینی پرچم والے غبارے چھوڑے، آبادکاروں کی طرف سے القدس میں “فلیگ مارچ” کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے کے متعدد علاقوں سے فلسطینی پرچم ہٹانے کے لیے آباد کاروں کے مطالبات کے جواب دیا گیا۔

یہ مارچ سینکڑوں دیہاتیوں کی شرکت کے ساتھ شروع کیا گیا جنہوں نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور القدس میں یہودیوں کے متنازع فلیگ مارچ کو مسترد کردیا۔

ادھر یہودی آباد کاروں نے نابلس کے جنوب میں واقع قصبے حوارہ سے فلسطینی پرچم ہٹا دیا۔ یہ اقدام اس سے قبل کئی بار کیا جا چکا ہے۔ وہاں پر بڑی تعداد میں قابض اسرائیلی فوجی نفری تعینات کی جاتی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan