مقبوضہ بیت المقدس ۔ مرکزاطلاعات فلسطین+-
قابض اسرائیلی فوج نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ شب فلسطینی بندوق برداروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپوں اور گرفتاریوں کی کارروائیوں کے دوران فوجیوں پر فائرنگ کی۔
عبرانی ویب سائٹ “0404” نے قابض فوج کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں رات کے وقت متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کیا ۔ اس دوران اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی گئی تاہم فوج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
نیوز ویب سائٹ کے مطابق گذشتہ رات فلسطینیوں نے طولکرم کے جنوب میں آونی ہیفتز بستی کے قریب فوجی دستوں پر دھماکہ خیز مواد پھینکا۔
قابض فوج نے مزید کہا کہ سپاہیوں نے فائرنگ کا جواب دیا۔ ساتھ ہی کہا کہ قابض فوج غرب اردن کے شہر رام اللہ اور نابلس میں فلسطینی مزاحمتی ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کررہی ہے۔