Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اپنے مجاھدین اور ملٹری فارمیشنز کو متحرک ہونے کو کہا ہے:حسن نصراللہ

بیروت ۔ مرکز اطلاعات فلسطین+-
لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کےسیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی جماعت کے جنگجوؤں اور فوجی فارمیشنوں کو جنوبی سرحد پر متحرک ہونے کو کہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی اسرائیلی ریاستی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں تیار رہنا ہوگا۔

نصراللہ نے جنوبی لبنان میں پارٹی کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کچھ لبنانی سیاسی قوتوں نے مزاحمت کے ہتھیار کو موجودہ انتخابی معرکے کے عنوان کے طور پر لیا ہے۔ مزاحمت کا ہتھیار جائزاور قانونی رہے گا۔ دشمن کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنا ہوگا۔

نصر اللہ نے نشاندہی کی کہ “اسرائیلی دشمن لبنان کی گیس، تیل اور پانی کے لیے خطرناک عزائم رکھتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لبنانی مزاحمت لبنان کے حقوق کا تحفظ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ لبنان کی سیاسی قوتوں سے اسرائیل کو تسلیم کرنے اور فلسطینیوں کو آباد کرنے کا مطالبہ کرے گی۔

 سیکرٹری جنرل نے لبنانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس ایک مزاحمت ہے جو دشمن سے کہہ سکتی ہے کہ اگر آپ لبنان کو توانائی کی تلاش سے روکتے ہیں، تو ہم آپ کو روکیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan