اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” نے “دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے نہر سویز کے مشرق میں مصری فوج کو نشانے کی شدید مذمت کی ہے۔ اس حملے میں متعدد فوجی اور افسران ہلاک اور زخمی ہوئے۔
حماس نے ایک بیان میں کہا کہ “ہم برادر عرب جمہوریہ مصر کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں، ہم برادر مصری عوام اور شہداء کے خاندانوں اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ ان کے خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی دے۔
اس سے قبل مصری فوج نے نہر سویز کے مشرق میں مسلح حملے میں ایک افسر اور 10 فوجیوں کی ہلاکت اور 5 دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا تھا۔
مصری فوج کے فوجی ترجمان غریب عبدالحافظ نے فیس بک پر ایک بیان میں کہا تھا کہ نہر کے مشرق میں ایک واٹرپمپنگ اسٹیشن پر دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔ جھڑپ میں مسلح گروپ کے عناصر کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں “ایک افسر اور 10 فوجیوں کی موت ہوئی ہے۔