منگل کو کویتی کھلاڑی بدر الھاجری سپین میں منعقد ہونے والی سن وے انٹرنیشنل چیس چیمپئن شپ کے مقابلوں سے دستبردار ہو گئے۔ کویتی کھلاڑی نے یہ فیصلہ اسرائیلی کھلاڑی کا سامنا کرنے سے انکار کےبعد کیا۔ الھاجری کا شمار کویت کے شطرنج کے چیمپئنز میں ہوتا ہے اور انہوں نے کئی مقامی اور بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں حصہ لے کر میڈل جیتے ہیں۔ الھاجری نے سنہ 2015 میں اسپین میں ہونے والے “سان سیباسٹین” ٹورنامنٹ میں دنیا کے مختلف ممالک کے تجربہ کار کھلاڑیوں کی شرکت کے باوجود پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔
الھاجری کے دستبردار ہونے سے قبل کویتی قومی ٹیم کے کھلاڑی 19 سالہ محمد الفضلی نے گذشتہ اپریل میں دبئی میں منعقد ہونے والی ورلڈ فینسنگ چیمپئن شپ کے گروپ مرحلے میں اسرائیلی کھلاڑی کا سامنا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں کویتی کھلاڑیوں کی جانب سے فلسطینی قوم کے ساتھ اظہاری یکجہتی،فلسطینی کاز اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت اور اسرائیلکے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کی مخالفت میں اسرائیل کا کھیلوں کا بائیکاٹ کیا جاتا رہا ہے۔