Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

افریقی یونین کی مسجد اقصیٰ اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت

افریقی یونین نے مسجد اقصیٰ اور فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی یلغار کی شدید مذمت کی ہے۔

افریقی یونین کے ہائی کمشنرموسیٰ فقی محمد نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کا مسجد اقصیٰ میں موجود نمازیوں اور روزہ داروں پر حملہ اور فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر بمباری ناقابل قبول اور قابل مذمت ہیں۔

انہوں  نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کا مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے نکال باہر کرنے کے لیے فوجی طاقت کا استعمال بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اس طرح کے اقدامات سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ اور تنازع فلسطین کے دیر پا اور منصفانہ حل کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

افریقی یونین کا کہنا تھا کہ وہ فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق ، فلسطینی ریاست کے قیام اور مشرقی بیت المقدس کو اسرائیل کا ابدی دارالحکومت قرار دینے کے موقف پر قائم ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan