Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں اسرائیلی فوج کے 1100 فلسطینی گرفتار

قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے 2022 کے آغاز سے فلسطینیوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس سے 1,100 فلسطینیوں کوحراست میں لیا گیا۔ ان میں سے گزشتہ ماہ کے دوران 300فلسطینیوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔

عبرانی “والا” ویب سائٹ نے بتایا کہ 2022 کے آغاز سے لے کر اب تک قابض فوج کی طرف سے گرفتاریاں گزشتہ سال 2021 (2200 زیر حراست افراد) کے حساب سے تقریباً دوگنا ہیں۔

حالیہ ہفتوں میں زیادہ تر گرفتاریاں شمالی مغربی کنارے، خاص طور پر جنین اور نابلس کے علاقوں میں مرکوز تھیں۔

ایک اسرائیلی اہلکار کے مطابق جس نے واللا ویب سائٹ کو بتایا کہ فلسطینیوں کی حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد میں اضافہ فلسطینیوں کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں کی تعداد میں اضافے اور اسرائیلی اضافی کارروائیوں کے خدشے کے نتیجے میں ہوا ہے، کیونکہ قابض فوج نےمغربی کنارے میں 24 بٹالین اضافی فوجی نفری تعینات کی تھی۔

حال ہی میں قابض فوج اور خفیہ یونٹوں کے چھاپوں کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے کے کئی علاقوں میں فلسطینیوں اور قابض فوج کے درمیان مسلح جھڑپیں ہوئیں۔

ایک اسرائیلی سیکیورٹی اہلکار نے کہا کہ رام اللہ کے علاقے میں دن کے مقابلے میں رات کے وقت  فلسطینی زیادہ تشدد اختیار کرتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan