Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

بیت المقدس کے باب العامود سے 33 فلسطینی گرفتار

بیت المقدس کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے رمضان کے مقدس مہینے کے پہلے چار دنوں میں مقبوضہ بیت المقدس اور اس کے اطراف میں باب العمود کے علاقے سے 33 شہریوں کو گرفتار کیا۔

بیت المقدس کے ایک مقامی وکیل فراس جبرینی نے کہا کہ قابض فوج نے خاص طور پر باب العمود میں نوجوانوں اور بچوں کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ قابض حکام نے القدس کے مغرب میں واقع مرکز “المسکوبیہ” میں ایک تحقیقاتی یونٹ قائم کیا ہے۔ باب العمود اور اس کے آس پاس کے زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ کے لیے فلسطینیوں کو اسی سیل میں لایا گیا۔

جبرینی نے مزید کہا کہ قابض ریاست نے القدس فلسطینیوں کے جمع ہونے کے خوف سے صلاح الدین اسٹریٹ پر قیدیوں کو منتقل کرنے اور ان سے پوچھ گچھ کرنے سے گریز کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ حراست میں لیے گئے زیادہ تر بالغ افراد ہیں اور چند نوجوانوں کے علاوہ باقی سب کی حراست میں توسیع کر دی گئی ہے۔ چند ایک کو مشروط طورپر رہا کیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan