اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی جانب سے آج صہیونی کمیونٹی کے نام اہم پیغام جاری کیا جا رہا ہے۔
القسام کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ”حماس کا عسکری ونگ” آج صہیونیوں کے نام اہم پیغام جاری کرے گا، تاہم اس پیغام کی کسی بھی نوعیت کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
واضح رہے کہ یہ پیغام ایک ایسے وقت میں جاری کیا جا رہا ہے جبکہ غزہ میں اسرائیل کے اعلان جنگ بندی کے باوجود مجاہدین کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس اعتبار سے آج کے القسام بریگیڈ کے پیغام کو نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
عسکری اور دفاعی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں القسام بریگیڈ کی جانب سے اسرائیل کو سخت پیغام دیے جانے کا امکان ہے، کیونکہ ماضی میں بھی مجاہدین کی طرف سے قابض دشمن کو کسی بھی جارحیت کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔