Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عباس ملیشیا نے مغربی کنارے سے حماس کے 16 کارکن گرفتار کر لیے

palestine_foundation_pakistan_abbas-militia-pro-israel

مغربی کنارے میں فلسطینی صدر محمود عباس کے زیرکمانڈ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، اطلاعات کے مطابق عباس ملیشیا نے قلقیلیہ، جنین، رام اللہ اور سلفیٹ سے حماس کے 16 کارکن گرفتار کر لیے ہیں۔

مقامی ذرئع کے مطابق عباس ملیشیا نے آج صبح قلقیلیہ کے مشرقی علاقے “باقہ الخطب” میں حماس کے اراکین کے خلاف آپریشن شروع کیا۔ کارروائی کے دوران عباس ملیشیا نے شہریوں کے گھروں میں گھس کرتوڑپھوڑ کے ساتھ ساتھ کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی اشیا کو قبضے میں لے لیا، جبکہ کریک ڈاؤن میں حماس کے اراکین وجدی برغوث، بسیم برغوث، معاذ برغوث، بسام عبدالرزاق، جمال عبدالرزاق، محمد عبدالغنی، مالک ناجی، غسان حسین، محمد معزوز، بسام تحسین، امجد حسین اور امجد رباح کو گرفتار کرکےنامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

قلقیلیہ ہی سے عباس ملیشیا نے اسرائیلی جیل سے حال ہی میں رہائی پانے والے محمد طبسیہ ابو رغید کوگرفتار کر لیا، ابو رغید کوپہلے بھی عباس ملیشیا میں قید رکھا گیا ہے جبکہ دوران حراست عباس ملیشیا نے اسے وحشیانہ تشدد کا بھی نشانہ بنایا تھا۔

عباس ملیشیا نے جنین میں کارروائیوں کے دوران “فندقومیہ” کے علاقے سے ایمن جرار کو گرفتار کر لیا، انہیں ماضی میں بھی عباس ملیشیا متعدد مرتبہ گرفتار کر چکی ہے۔

عباس ملیشیا نے رام اللہ اور سلفیٹ کے مقامات پر بھی چھاپوں کے دوران حماس کے کئی اراکین کو حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب مغربی کنارے میں غیرقانونی طور پر برسراقتدار فتح کی حکومت کے وزیراعظم سلام فیاض کیجانب سے حماس سے وابستہ ملازمین کی غیرقانونی برطرفی کا سلسلہ جاری ہے۔ سلام فیاض کی حکومت نے رام اللہ میں جیوس سکول کے استاد کو حماس سےتعلق کےالزام میں ملازمت سے برطرف کر دیا۔ اس سے قبل سلام فیاض کی حکومت کی جانب سے ان کی تنخواہ روکی گئی تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan