Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

او آئی سی میں منظور کیے جانے والے اعلان اسلام آباد کا خیر مقدم

فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] اسلامی تعاون تنظیم کے 48 ویں وزارئے خارجہ کونسل کے اختتام پر منظور کیے جانے اعلامیہ کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

حماس کے جاری کردہ بیان کے مطابق اعلامیہ میں فلسطینی ایشو کی مرکزی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے القدس میں فلسطینی عوام کی ثابت قدمی کے لیے مسلسل حمایت اور طاقت کے زور پر بے دخل کیے جانے والے کے علاقوں کو واپسی سمیت حق خود ارادیت اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔

عرب اور اسلامی دنیا کو فلسطینی عوام اور مبنی بر حق ایشو کے لئے تزویراتی گہرائی قرار دیتے ہوئے حماس نے بیان میں اپیل کی ہے کہ بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر قابض اسرائیل کے نسل پرستانہ اقدامات رکوانے کی خاطر دباؤ بڑھایا جائے‘‘۔

’’اسرائیلی قیادت سمیت یہودی آبادکاروں کی سیاہ تاریخ میں روا رکھے جانے والے جرائم کا محاسبہ کیا جائے۔ فلسطینی عوام کی ثابت قدمی کو تقویت اور فلسطینیوں کے غصب شدہ قومی حقوق کی مکمل بازیابی کے لیے اقدام کیے جائیں۔‘‘

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan