کل جمعہ کی شام قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ اور جبل المکبر سے ایک لڑکی اور ایک نوجوان کو گرفتار کیا اور دوسرے کو 6 ماہ کے لیے مسجد سے بےدخل دیا۔
عینی شاہدین نے قدس پریس کو بتایا کہ قابض پولیس نے لڑکی “نجوا عدنان” کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ مسجد اقصیٰ کے دروازوں میں سے ایک باب حطہ سے نکل رہی تھی اور اسے القشلہ پولیس اسٹیشن لے گئی۔ نجویٰ کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر نابلس سے ہے۔
کل شام مقبوضہ بیت المقدس کے قصبے جبل مکبر سے ایک نوجوان کو بھی وحشیانہ حملہ کرنے کے بعد گرفتار کیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے نوجوان کو گرفتاری کے دوران بری طرح مارا پیٹا اور اسے قابض پولیس اسٹیشن لے جانے سے پہلے زمین پر پھینک دیا۔
اسی تناظر میں قابض پولیس نے آج شام مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں واقع شہر قلنسوا سے تعلق رکھنے والے نوجوان عمر عودہ کو اس شرط پر رہا کیا کہ اسے 6 ماہ کے لیے مسجد اقصیٰ سے بے دخل کیا جائے گا۔
مقبوضہ بیت المقدس ۔۔۔ مرکز اطلاعات فلسطین