Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطین میں قبرستان کی بے حرمتی پر کویت کا اقوام متحدہ میں اسرائیل سے احتجاج

palestine_foundation_pakistan_mamunallah-cemetery-in-occupied-jerusalem

کویت نے یہودیوں کی جانب سے بیت المقدس میں مسلمانوں کے تاریخی قبرستان” مامن اللہ” کی بے حرمتی کے واقعے پراقوام متحدہ میں اسرائیل کےخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے عالمی ادارے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قابض صہیونی ریاست کو غیر قانونی سرگرمیوں سے سختی سے روکے۔

جمعہ کے روز اقوام متحدہ میں کویت کے سفیر منصورالعتیبی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون، جنرل اسمبلی کے صدر علی التکریتی اور سلامتی کونسل کے سربراہ یوکیو تاکاسو کے نام الگ الگ پیغامات میں کہا کہ اسرائیل کے فلسطین میں جاری غیرقانونی اقدامات “نہایت خطرناک” ہیں، جن کے انسداد کے لیے عالمی ادارے کو سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین میں یہودیوں کے ہاتھوں قبرستانوں اور دیگرمقدس مقامات کی بے حرمتی عرب دنیا کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے اور عرب ممالک اس حساس معاملے کو نظرانداز نہیں کر سکتے۔

عتیبی نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں”مان اللہ” قبرستان کی بے حرمتی عرب ممالک کے لیے نہایت تشویشناک معاملہ ہے، اقوام متحدہ کی اعلیٰ سطح کی قیادت نہ صرف یہودیوں کی سرگرمیوں کی مذمت کرے بلکہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں قابض اسرائیلی حکومت نے بیت المقدس” میں مامن اللہ” قدیم تاریخی قبرستان میں کھدائیوں کا سلسلہ شروع کیا تھا جبکہ یہودی آباد کاروں کی جانب سے قبرستان کو کوڑے کے ڈھیر میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan