لبنان کے وزیراعظم سعد حریری نےصیہونی حکومت کےاس دعوےکوبے بنیاد قراردیاہے کہ شام نے حزب اللہ کواسکڈمیزائل دیئےہیں۔فارس نیوزایجنسی کی رپورٹ کےمطابق سعد حریری نےاٹلی کے اخبارلاستامبا کوانٹرویودیتےہوئے حزب اللہ کے پاس کسی قسم کےاسکڈمیزائل ہونےکےدعوےکومسترد کرتےہوئےکہاکہ صیہونی حکومت کے اس قسم کےبےبنیاد دعؤوں کامقصدلبنان کودھمکی دیناہے۔سعد حریری نےکہاکہ اس قسم کےالزامات سے صدام کے دورمیں عراق پرلگائےجانےوالے عام تباہی پھیلانےوالے ہتھیاروں کی موجودگی کی یاد تازہ ہوجاتی ہے جوہرگزنہیں مل سکے کیونکہ وہ عراق میں تھےہی نہيں ۔سعدحریری نےکہاکہ اسرائیل اسی کودہراناچاہتاہے۔قابل ذکرہے کہ صیہونی صدر شیمون پرز نےدعوی کیاہے کہ شام نے حزب اللہ کوطویل دوری تک مارکرنےوالے اسکڈ میزائیلوں سےمسلح کررکھاہے۔ اور اس دعوے کےبعد واشنگٹن نے اس کی تحقیقات کےلئے شام کےایک اعلی سفارتکار کوطلب کرلیاہے۔شام کےوزیرخارجہ نےاس دعوےکومسترد کرتےہوئےکہاہے کہ اس طرح ممکنہ حملے کی تیاری کی زمین ہموار کی جارہی ہے۔