قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے جنوب میں واقع مسافر یطا کے گاؤں شعب البطم میں ایک اسکول اور آٹھ گھروں کو مسمار کرنے اور کام بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
جنوبی الخلیل میں تحفظ اور ثابت قدمی کمیٹیوں کے کوآرڈینیٹر فواد العمور نے بتایا کہ شعب البطم ایلیمنٹری اسکول جس میں 50 سے زائد بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں کو منہدم کرنے اور اسکول میں جاری تعمیراتی کام روکنے کا حکم یا۔ قابض حکام کا کہنا ہے کہ یہ اسکول اور مکانات اسرائیلی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر تعمیر کیے گئے تھے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ مسمار کرنے اور روکنے کے احکامات میں عزات النجار کے دو مکانات اور عیسیٰ اسحاق جبارین، ابراہیم جبریل جبارین، فضیل النجار، جہاد جبارین، محمود یوسف جبارین اور حازم جبارین کے مکانات شامل ہیں