Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی سماج کارکن کو انتظامی قید کی سزا

 اسرائیل کی سالم  فوجی عدالت نے جنین کے جنوب میں واقع قصبے جبع سے  تعلق رکھنے والے سماجی کارکن اسلام ابو عون کو انتظامی حراست میں منتقل کرنے کا فیصلہ جاری کیا۔

انسانی حقوق کے ذرائع کے مطابق قابض عدالت نے کارکن ابو عون کے خلاف 4 ماہ کے لیے انتظامی حراست کا حکم جاری کیا۔

قابض فوج نے ابو عون کو 23 فروری کو جبع قصبے میں ان کے گھر پر چھاپہ مارنے اور تلاشی لینے کے بعد گرفتار کیا۔

قابض حکام نے گذشتہ اکتوبر میں سرگرم کارکن ابو عون کو چھ ماہ تک جاری رہنے والی انتظامی حراست کے بعد رہا کیا۔ ان کے والد نزیہ ابو عون اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ایک رہ نما ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ “ابو عون” ایک سرگرم کارکن اور سیاسی تجزیہ نگار ہیں۔ وہ جبع شہر کے رہنے والے ہیں اور انہوں نے کئی سال قید میں گزارے، جن میں سے زیادہ تر انتظامی حراست میں گذرے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan