صیہونی حکومت نے باربار دھمکیاں دینے کےبعد یہ اعتراف کرلیاہے کہ یہ حکومت علاقے میں نئی جنگ نہیں چھیڑسکتی۔ فارس نیوز کے مطابق صیہونی حکام نے ایران ، شام اور لبنان کو دھمکیاں دینے کےبعد کہا ہےکہ گرمیوں میں نئي جنگ شروع کرنے کا کوئي بہانہ نہیں ہے اور اسرائيل لبنان پرحملے کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ یہ بات صیہونی وزیرجنگ نے کہی ہے ۔ یادرہے صیہونی حکومت نے لبنان پرنئي جنگ چھیڑنے کےلئے حزب اللہ کے اسکڈ میزائيل کا بہانہ بنایا تھا اور اس سلسلےمیں وسیع پروپگينڈا کیا تھا ۔ صیہونی وزیرجنگ نے ایک بارپھر ایران کےپرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف بار بار کے الزامات کی تکرار کی ہے اور ایٹمی ایران کو دنیا اور علاقے کےلئے خطرہ قراردیاہے ۔ یادرہے صیہونی حکومت کے پاس تین سوکے قریب ایٹمی وارہیڈ ہیں جن سے سارے علاقے اور امن عالم کو خطرہ لاحق ہے ۔